میموری اور اس کی اقسام
مین میموری (ابتدائی میموری ) اور اس کی مختلف اقسام
مین میموری (Main Memory) : مین میموری کمپیوٹر کی پرائمری سٹوریج ہے جس تک CPU کو براہ راست رسائی حاصل رہتی ہے۔ پرائمری میموری میں وہ ڈیٹا اور پروگرام موجود ہوتے ہیں جو کہ زیراستعمال ہوں۔ تما م کمپیوٹروں میں یہ میموری موجود ہوتی ہے۔یہ ڈیٹا محفوظ کرنے کے کئی چھوٹے چھوٹے خانوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ ان میں سے ہر ایک خانہ مخصوص تعداد میں بٹس(Bits) محفوظ کر سکتا ہے۔
مین میموری ان پٹ یونٹ سے ڈیٹا اور ہدایات وصول کرتی ہے۔ اور CPU کے دوسرے حصوں سے ڈیٹا کا تبادلہ کرتی ہے اور انکو ہدایات مہیا کرتی ہے۔ مین میموری کے چند اقسام کا ذکرمختصر طور پر کچھ یوں کیا جاسکتا ہے۔
(1) ریم (RAM): ریم (RAM) -: RAM (Random Access Memory) کا مخفف ہے ۔یہ کمپیوٹر کی عارضی میموری ہوتی ہے۔جب کمپیو ٹر آن ہو ۔تو ہدایات یا ڈیٹا کو سٹور کرنے کیلئے یہ میموری استعمال کیا جاتاہے اور جب کمپیوٹر آف کر دیا جاتا ہے تو اسمیں سٹور شدہ تمام معلومات ختم ہو جاتی ہے۔ریم کو وولاٹائل (Volatile) میموری بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ کمپیوٹر کے آف ہوتے ہی اس میں اسٹور شدہ ڈیٹا غائب ہو جاتا ہے۔ریم کی پیمائش کلو بائٹس یا میگا بائٹس میں کی جاتی ہے
(2) روم (ROM): روم Read Only Memoryy کا مخفف ہے ۔جس کا مطلب صرف پڑھی جاسکنے والی یاداشت ہے۔ روم میں موجود ڈیٹا پڑھا تو جا سکتاہے لیکن اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔اس میں ایسی معلوما ت محفوظ کی جاتی ہیں جن کی کمپیوٹر کو اپنے کام کے دوران ہر وقت ضرورت ہوتی ہے۔یہ کمپیوٹر کی دائمی میموری ہوتی ہے۔جوکہ کمپیوٹر بنانے والے خود ہی ڈیزائن کرتے ہیں۔ روم ایک نان وولاٹائل (Non-Volatile) میموری ہے۔ جس کا یہ مطلب ہے۔ کہ جب کمپوٹر آف کر دیا جاتا ہے۔ تو میموری میں سٹور شدہ معلومات ضائع نہیں ہوتیں۔ روم میں سٹور شدہ پروگرام کو فرم وایئر کہتے ہیں۔
(3) سیم(SIMM): لفظ سیم SIMM سے مراد ہے۔ (Single-in-line memory module.) ۔یہ ایک چھوٹا سا سرکٹ بورڈ ہے جس پر ریم (RAM) کے چپس لگے ہوتے ہیں۔ یہ ڈیٹا بتیس (32) بیٹس کے سائز میں محفوظ کرتاہے۔ اس کے نیچے کو نیکٹرز(Connectors) ہوتے ہیں۔جن کی مدد سے اسے مدربورڈ پر مخصوص سلاٹ(Slot) میں لگایا جاتا ہے۔ کمپیوٹر پر سمز جوڑو ں کی شکل میں لگائے جاتے ہیں اس لئے کمپیوٹر پر کم از کم دو سِم لگا ئے جاتے ہیں۔
(4) ڈیم (DIMM): لفظ ڈیم DIMM سے مراد ہے۔ ((Dual inline memory module.) ۔سیم کی طرح یہ بھی سرکٹ بورڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔ جس پر ریم کے چپس لگے ہوتے ہیں۔ اس میں ڈیٹا 64 بیٹس کی شکل میں محفوظ کیا جاتا ہے۔کمپیوٹر میں ڈیم صرف ایک بھی لگایا جا سکتا ہے سیم کی طرح ڈیم جوڑوں کی شکل میں لگانا ضروری نہیں۔
سیکنڈی میموری (ثانوی میموری )اوراس سے متعلقہ سٹوریج ڈیوائسز
ثانوی میموری یا سیکنڈری میموری -: سیکنڈری میموری کو معاون سٹوریج بھی کہتے ہیں۔ یہ مین سٹوریج کی گنجائش کو بڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے یہ میموری معلومات کی ایک بڑی مقدار کو مستقل طور پر سٹور کر لیتی ہے اس کو آگزیلری یا ماس سٹوریج بھی کہتے ہیں۔
فلاپی ڈیسکیں ، ہارڈ ڈسک ،مقناطیسی ٹیپ اورسی ڈی اسکی مثالیں ہے۔ سیکنڈری سٹوریج کی دو اقسام ہیں۔ سیقوئینشل ایکسیس اور ڈائرکٹ ایکسیس۔ مختلف قسم کے سیکنڈری سٹوریج ڈیوائسز کو کچھ یوں بیان کیا جا سکتا ہے۔
1 فلاپی ڈیسک(Floppy Disk): فلاپی ڈیسک کو ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں ڈیٹا منتقل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔انہیں Diskettes بھی کہا جاتا ہے۔یہ باریک اور لچکدار ہوتی ہے اس لئے انہیں Floppy کہتے ہیں۔جس کا مطلب ہے لچکدار۔یہ سائز کے لحاظ سے چھوٹی ہوتی ہیں اور قیمت میں آسان اورپلاسٹک کے کور میں محفوظ ہوتی ہیں۔
2 ہارڈ ڈیسک (Hard Disk) ہارڈ ڈیسک کمپیوٹر کے اندر لگایاجاتا ہے اسے فلاپی ڈیسک کی طرح آسانی سے لگائی یا اتاری نہیں جاسکتی ۔ ہارڈ ڈیسک میں کمپیوٹر کا آپریٹنگ سسٹم اور دیگر پروگرامز انسٹال کئے جاتے ہیں۔اس کے مختلف حصے(Partitions) بھی بنائی جا سکتی ہیں۔یہ بہت تیزی سے کام کرتی ہے۔
3 سی ڈی (CD) سی ڈی (CD) کا مطلب ((Compact Disc) ہے۔کمپیوٹر میں اسے سی ڈی روم کے ذریعے چلایا جاتا ہے یہ سخت مادے کی بنی ہوتی ہے۔ ان پر مختلف پرگرامز ، گیمز ، گانے اور فلم محفوظ کر کے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ایک عام سی ڈی پر 500MB تا 800MB ڈیٹا لیزر شعاعوں کی مدد سے محفوظ کیا جاسکتاہے۔
4 میگنیٹک ٹیپ ( Magnetic Tape) میگنیٹک ٹیپ عام استعمال ہونے والی اضافی سٹوریج ڈیوائسز میں شمار ہوتی ہیں۔ یہ مائیلار سے بنی باریک ٹیپ ہوتی ہے جو 1/4 سے 1 اینچ تک چوڑی ہوتی ہے اس ٹیپ پر فیرس آکسائیڈ کی باریک تہہ چڑھی ہوتی ہے جس میں انفارمیشن ریکارڈ کی جاتی ہے۔
کیش میموری اور ورچوئل میموری
کیش میموری (Cash Memory) کیش میموری سنٹرل پروسیسر یونٹ اور مین میموری کے درمیان رابطے کا کام سرانجام دیتی ہے۔ کیش میموری کے استعمال سے کمپیوٹر سسٹم کی رفتار تیز ہو جاتی ہے۔ کیش میموری کی رفتار مین میوری سے کہیں زیادہ ہے۔
کیش میموری میں ایسی معلومات ااور ڈیٹا محفوظ کیاجاتاہے جس پر فوری عمل درکار ہو۔ سنٹرل پروسیسنگ یونٹ مین میموری کی بجائے کیش میموری سے یہ ضروری معلومات اور ڈیٹا حاصل کر کے تیزی سے مطلوبہ کام سرانجام دیتا ہے۔
ورچوئل میموری (Virtual Memory) ایک خاص سافٹ ویئر کی مدد سے ہارڈ ڈسک کا کچھ حصہ میموری کے طور پر استعمال کرنے کے لئے مخصوص کر دیا جاتاہے۔ہارڈ ڈسک کا عارضی میموری کے لئے یہ محفوظ حصہ ورچوئل میموری کہلاتاہے۔ ورچوئل میموری سسٹم ایک پروگرام کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر دیتا ہے۔ جنہیں پیجز (Pages) کہتے ہیں
تمام پروگرام مین میموری میں لوڈ کرنے کی بجائے اس کے چند پیجز میموری میں لوڈ کئے جاتے ہیں۔ نتیجہ کے طور پر میموری میں دوسرے پروگراموں کے لئے کافی جگہ بچ جاتی ہے۔ اس طرح ہم ورچوئل میموری استعمال کر کے ایک سے زیادہ پروگرام چلا سکتے ہیں۔
Comments
Post a Comment