کمپیوٹر سافٹ ویئر
کمپیوٹر سافٹ ویئر
سافٹ ویئر (Software) کمپیوٹر کے پروگرامز جس کی ہارڈ وئیر کو چلانے کے لئے ضررورت پڑتی ہیں۔ سافٹ وئیر کہلاتے ہیں۔یعنی ہدایات کا وہ سیٹ جس کے ذریعے کمپیوٹر کو بتایا جاتا ہے کہ اس نے کیا کرنا ہے۔مثلاً ڈاس ‘ ونڈوز’ ایم ایس آفس ‘ان پیج وغیرہ۔
سافٹ ویئر کو کمپیوٹر کی ڈرائیونگ فورس (Draving Force) یا پروگرام بھی کہا جاتا ہے۔ سافٹ وئیر کے بغیر کمپیوٹر صرف ایک اچھی طرح سے بنے ہوئے برقی آلے اور سرکٹس کی مانند ہوگا۔جب کہ ہارڈ ویئر سے مراد کمپیوٹر کے کل پرزاجات ہے۔یعنی کی بورڈ ، ماؤس ، سی پی یو ، مانیٹر وغیرہ۔
کمپیوٹر سافٹ وئیر اور ہارڈ وئیرکی مثال ایک کپڑیا بنانے والے مشین اور اس کے لئے اون یا دھاگے کی طرح ہے۔ کہ اُس وقت تک ہم مشین سے کپڑا تیار نہیں کر سکتے جب تک مشین میں دھاگے نہ ڈالا جائے ۔ اس طرح ہارڈ وئیر سے بھی ہم کوئی فائدہ حاصل نہیں کر سکتے جب تک اس میں سافٹ ویئر نہ ہو ۔
کمپیوٹر سافٹ وئیر کے اقسام
سافٹ وئیر کی دو بڑی اقسام ہیں۔ (1) سسٹم سافٹ وئیر (2) اپلیکیشن سافٹ وئیر۔
(1) سسٹم سافٹ وئیر (System Software) سسٹم سافٹ وئیر کمپیوٹر کی کارکردگی کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ مختلف آلات
مثلاً مانیٹر ، پرنیٹر اور سٹوریج ڈیوائسزکے کاموں کو کنٹرول کرتاہے۔اسے ہارڈوئیراورینٹیڈ سافٹ وئیر بھی کہتے ہے۔ آپریٹنگ سسٹم اس کی ایک مثال ہے۔
(2) اپلیکیشن سافٹ وئیر (Application Software) اپلیکیشن سافٹ وئیر یا اطلاقی سافٹ وئیروہ تیار شدہ پیکیجیز یا پروگرامز ہوتے ہیں جو کہ سسٹم سافٹ وئیر میں استعمال کئے جاتے ہیں۔مثلاً ورڈ پروسیسر ، سپریڈ شیٹس ، ڈیٹابیس اور مالٹی میڈیا و کمیو نیکیشن پیکیجیز وغیرہ ۔
Comments
Post a Comment