آؤٹ پُٹ آلات
آؤٹ پُٹ آلات (ڈیوائس )
کمپیوٹر کے ساتھ استعمال ہونے والے بیرونی آلات جن کی مدد سے انفارمیشن یا نتائج حاصل ہوتے ہیں ۔آؤٹ پُٹ آلات (Output Devices) کہلاتے ہیں۔ مثلاً مانیٹر ، پرنٹرز ، پلا ٹرز ، سی ڈیز ، فلاپی ڈرائیوز اور ہارڈڈسک وغیرہ۔ جبکہ فلاپی ڈرائیوز اور ہارڈڈسک ان پٹ آلات کے طور پربھی استعمال کیا جا تاہے۔جو ڈیٹا میں بڑی تبدیلیاں پیدا کرسکتے ہیں۔
(1) ویڈیو مانیٹرز (Video Monitors) ویڈیو ڈسپلے یونٹ یا ویڈیو مانیٹر مائیکرو کمپیوٹر کے ساتھ استعمال ہونے والا بہت مقبول آؤٹ پُٹ ڈیوائس ہے۔ کیونکہ یہ پرنٹنگ دیوائس کی نسبت زیادہ تیز رفتار، خاموش اور سستا ہوتاہے۔ مانیٹر ٹی وی سکرین جیسا ہوتاہے۔ اسکی دو قسمیں ہے۔ ایک بلیک اینڈ وائٹ اور دوسرا رنگین مانیٹر۔ آجکل مارکیٹ میں زیادہ تر کمپیوٹر کے ساتھ اینالاگ کے بجائے ڈیجیٹل مانیٹر میں چودہ انچ (14) سے سترہ انچ (17) تک کے مانیٹر زیادہ ملتے ہیں۔
(2) پرنٹرز (Printers) پرنٹرز کمپیوٹر کے ساتھ ہونے والے کارآمد آؤٹ پٹ آلات میں شمار ہوتے ہیں ۔ پرنٹر ز کمپیوٹر کی آؤٹ پٹ کو مستقل شکل دینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں پرنٹ کرنے کے طریقے کے لحاظ سے پرنٹرز کی دو قسمیں ہوتی ہیں۔ 1 ایمپکٹ (Impact) پرنٹرز۔ 2 نان ایمپکٹ پرنٹرز۔
ایمپکٹ پرنٹرز کی بانسبت نان ایمپکٹ پرنٹرز زیادہ تیز رفتار ہوتے ہیں ۔ یہ کم شور پیدا کرتے ہیں۔ اور انکی پرنٹنگ کوالٹی بہتر ہوتی ہے۔
ایمپکٹ پرنٹرز کی تین قسمیں ہوتی ہیں۔ 1 ڈاٹ میٹرکس پرنٹرز 2 ڈیزی وھیل پرنٹرز 3 لائن پرنٹرز
اس طرح نان ایمپکٹ پرنٹرز کی بھی مختلف قسمیں ہوتی ہیں ۔ مثلاً 1 انک جیٹ 2 بابل جیٹ 3 الیکٹروتھرمل اور 4 لیزر پرنٹرز
(3) پلاٹرز (Plotters) پلاٹر ایک آؤٹ پٹ ڈیوائس ہے۔ جو بڑے سائز کے گرافوں اور ڈیزائنوں کو پرنٹ کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ پلاٹر کی دو بڑی اقسا م ہیں۔ (1) فلیٹ بیڈ پلاٹر(Flat Bed Plotter) اور (2) ڈرم پلاٹر (Drum Plotter)
(4) موڈیم (Modem) موڈیم ایک ایسی ڈیوائس ہے جس کی مد د سے ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر کو معلومات ‘ نتائج اور ڈیٹا بھیجا جاتا ہے۔ اور اسی طرح دوسرے کمپیوٹر سے معلومات ‘ نتائج او ر ڈیٹاوصول کیا جاتا ہے۔ اس لئے یہ ڈیوائس ان پٹ اور آؤٹ پٹ دونوں طرح کے کام سرانجام دیتی ہے
(5)ہارڈ ڈیسک (Hard Disk) ہارڈ ڈیسک کمپیوٹر کے اندر لگایاجاتا ہے ۔۔اسے فلاپی ڈیسک کی طرح آسانی سے لگائی یا اتاری نہیں جاسکتی ۔ہارڈ ڈیسک میں کمپیوٹر کا آپریٹنگ سسٹم اور دیگر پروگرامز انسٹال کئے جاتے ہیں۔اس کے مختلف حصے(Partitions) بھی بنائی جا سکتی ہیں۔
(6) فلاپی ڈیسک (Floppy Disk) فلاپی ڈیسک کو ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں ڈیٹا منتقل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔انہیں Diskettes بھی کہا جاتا ہے۔یہ باریک اور لچکدار ہوتی ہے اس لئے انہیں Floppy کہتے ہیں۔جس کا مطلب ہے لچکدار۔یہ سائز کے لحاظ سے چھوٹی ہوتی ہیں اور قیمت میں آسان اورپلاسٹک کے کور میں محفوظ ہوتی ہیں۔
(7) سی ڈی (CD) سی ڈی (CD) کا مطلب ((Compact Disc) ہے۔کمپیوٹر میں اسے سی ڈی روم کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔یہ سخت مادے کی بنی ہوتی ہے۔ ان پر مختلف پرگرامز ، گیمز ، گانے اور فلم محفوظ کر کے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ایک عام سی ڈی پر 500MB تا 800MB ڈیٹا لیزر شعاعوں کی مدد سے محفوظ کیا جاسکتاہے۔
Comments
Post a Comment