سنٹرل پروسیسنگ یونٹ



سنٹرل پروسیسنگ یونٹ (CPU ) کی تعریف اور کام

سنٹرل پروسیسنگ یونٹ(CPU) کمپیوٹر کے میموری سسٹم یونٹ کے اندرونی حصہ میں نصب ہوتاہے۔ یہ کمپیوٹر کا دماغ ہوتاہے۔ یہ سسٹم کے اندر ہونے والے تمام حسابی ‘ اینالیٹیکل اور لاجیکل فنکشنز کی تکمیل کرتاہے۔ کمپیوٹر کو فراہم کردہ پروگرام کے مطابق CPU کام کرتاہے۔یہ ڈیٹا کو پروسیس کرتاہے۔ اورحاصل شدہ نتائج کو آؤٹ پُٹ یونٹ کو مہیا کر دیتاہے۔

یہ کمپیوٹر کا سب سے پیچیدہ اور طاقتور حصہ ہوتاہے۔ CPU الیکٹرانک سرکٹس سے بنے ہوئے دو سب یونٹس پر مشتمل ہوتاہے۔ :(1 ارتھ میٹک اینڈ لاج یونٹ(ALU) یا پروسیسنگ یونٹ :(2 کنٹرول یونٹ

1 ارتھ میٹک اینڈ لاج یونٹ(ALU) : یہ مختلف ارتھ میٹک اور لاجک امور جیسے تفریق، ضرب ، تقسیم اور لاجک مقابلے کنٹرول یونٹ کی ہدایت کے مطابق بائینری سسٹم میں عددی ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے کرتاہے۔ اور نتائج کنٹرول یونٹ کو منتقل کر دیتا ہے

2 کنٹرول یونٹ (CU) : یہ CPUU کا سب سے اہم حصہ ہے۔ کیونکہ یہ کمپیوٹر کے دوسرے تمام یونٹس کے کا م کو کنٹرول کرتاہے۔ اور ان میں باہمی رابطہ قائم رکھتاہے۔ یہ ان پٹ اور آؤٹ پٹ آلہ جات کے علاوہ سٹوریج کے آلہ جات کو بھی کنٹرول کرتاہے۔ سنٹرل پروسیسنگ یونٹ (CPU) کے کام درج ذیل ہیں:

یہ ان پٹ سے ڈیٹا اور ہدایات کو موصول کرتاہے۔
یہ ہدایات اور ڈیٹا کو اصل یا معاون میموری میں سٹور رکھتا ہے۔ اور بوقت ضرورت ان کو فراہم کردیتا ہے۔
ہدایات کو سمجھ کر ان کی تعمیل کے لیے متعلقہ یونٹس کو کمانڈز دیتا ہے۔-
ALU میں تمام ارتھ میٹک اور لاجک امور کی تکمیل کرتا ہے
تمام دوسرے یونٹس کے کام کو کنٹرول کرتاہے اور ان کے کاموں میں باہمی ربطہ پیدا کرتا ہے۔
CPU بوقت ضرورت آؤٹ پٹ یونٹ کو نتائج فراہم کرتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

میموری اور اس کی اقسام