کمپیوٹر کی لیگویج
لو لیول لینگوئج اور ہائی لیول لینگوئج
کمپیوٹر کی بنیادی لینگوئج لو (Low) لیول لینگوئج ہے۔ اسمیں ہدایات کو بائنری کوڈ یا علامتی کوڈ میں دیئے جاتے ہیں۔ مشین لینگوئج اور اسمبلی لینگوئج لولیول لینگوئجز ہیں۔ دوسری پروگرامنگ لینگوئج ہائی (High) لیول لینگوئج ہے۔ مشین لینگوئج کو سمجھنے میں درپیش مشکلات کو انگریزی الفاظ سے علامتی کوڈ بنا کر حل کیا گیا۔ لھذا یہ زبان پروگرام لکھنے میں بہم آسانی پہنچاتی ہیں۔
ایک ہائی لیول لینگوئج میں لکھا ہوا پروگرام اسی کمپیوٹر پر رن (Run) کیا جاتاہے۔ جسمیں اس لینگوئج کا کمپائلر(Compiler) یا ٹرانسلیٹر موجود ہو۔ کمپائلر ایک سسٹم سافٹ وئیر پروگرام ہوتا ہے جو ایک ہائی لیول لینگوئج میں لکھے ہوئے پروگرام کا کمپیوٹر کے قابل فہم لو لیول لینگوئج میں ترجمہ کرنے کیلئے استعمال کیا جا تا ہے۔
زیادہ مقبول ہائی لیول لینگوئجز میں سے کچھ درج ذیل ہیں: بیسک(BASIC) ، فورٹران(Fortron) ، کوبول(COBOL) پاسکل (Pascal) ، سی (C) ، سی ++ (C++) اور جاوا (Java) وغیرہ۔
لو لیول لینگویجز (مشین اور اسمبلی لینگوئجز)
مشین لینگوئج: بائنری کوڈ میں دی گئی ہدایات کے سیٹ کو مشین لینگوئج کہتے ہیں۔ کمپیوٹر کا CPU اسکو براہ راست سمجھتاہے۔ ابتدائی پروگرام مشین لینگوئج میں تیا ر کیئے گئے۔ اس میں بائنری کوڈ کو استعمال کیا جاتا ہے جو کہ صرف دو اعداد 0 اور 1 پر مشتمل ہوتاہے۔ مشین لینگوئج میں دی گئی ہدایت کے بنیادی طور پر دو حصے ہوتے ہیں پہلے حصہ کو کمانڈ یا آپریشن کہتے ہیں۔ اور دوسرا حصہ ایک یا دو آپرینڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔
اسمبلی لینگوئج: اسمبلی لینگوئج ایک لو لیول لینگوئج ہے کیونکہ یہ پرابلم کی لینگوئج کے مقابلہ میں کمپیوٹر کی مشین کوڈ سے زیادہ مشابہت رکھتی ہے۔ اسمیں تیار کئے گئے پروگرام کو مشین لینگوئج میں تبدیل ہونے کیلئے ایک اسمبلر سے گزرنا پڑتاہے۔ اسمبلی لینگوئج میں مشین لینگوئج کے تمام آپریشن کوڈزکوالفاظ اور علامتوں سے جن کو نی مونک کوڈز کہتے ہیں بدل دئے جاتے ہیں
مثال کے طور پر Stop Process کیلئے آپریشن کوڈ (000 000) جبکہ نی مونک کوڈ(HLT) کو استعمال کیاجاتا ہے۔ اس طرحAdditionکیلئے آپریشن کوڈ (000 010) جبکہ نی مونک کوڈ (ADD) اورMultiplyآپریشن کوڈ (000 100) جبکہ نی مونک کوڈ(MUL) استعمال کیا جاتا ہے۔
ہائی لیول لینگوئجز (بیسک ، فورٹران ، کوبول ، پاسکل اور سی)
بیسک (BASIC): بیسک((Beginners All-Purpose Symbolic Instruction Code) کامخفف ہے۔ یہ ابتدائی درجے کے پروگراموں کے لئے ڈیزائن کی گئی اور سب سے پہلے 1964 ء میں متعارف کرائی گئی۔ یہ لینگوئج انگریزی زبان سے کافی مشابہت رکھتی ہے۔ اوریہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اور سب سے آسانی سے سیکھی جانے والی ہائی لیول لینگوئج ہے اب تک اس کے مختلف ورژن پیش کئے جا چکے ہیں۔ انمیں جی ڈبلیو بیسک ، کوئیک بیسک، ٹربو بیسک اور وژوئل بیسک وغیرہ شامل ہیں۔م ہوتا ہے جو ایک ہائی لیول لینگوئج میں لکھے ہوئے پروگرام کا کمپیوٹر کے قابل فہم لو لیول لینگوئج میں ترجمہ کرنے کیلئے استعمال کیا جا تا ہے۔
زیادہ مقبول ہائی لیول لینگوئجز میں سے کچھ درج ذیل ہیں: بیسک(BASIC) ، فورٹران(Fortron) ، کوبول(COBOL) پاسکل (Pascal) ، سی (C) ، سی ++ (C++) اور جاوا (Java) وغیرہ۔
لو لیول لینگویجز (مشین اور اسمبلی لینگوئجز)
مشین لینگوئج: بائنری کوڈ میں دی گئی ہدایات کے سیٹ کو مشین لینگوئج کہتے ہیں۔ کمپیوٹر کا CPU اسکو براہ راست سمجھتاہے۔ ابتدائی پروگرام مشین لینگوئج میں تیا ر کیئے گئے۔ اس میں بائنری کوڈ کو استعمال کیا جاتا ہے جو کہ صرف دو اعداد 0 اور 1 پر مشتمل ہوتاہے۔ مشین لینگوئج میں دی گئی ہدایت کے بنیادی طور پر دو حصے ہوتے ہیں پہلے حصہ کو کمانڈ یا آپریشن کہتے ہیں۔ اور دوسرا حصہ ایک یا دو آپرینڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔
اسمبلی لینگوئج:
اسمبلی لینگوئج ایک لو لیول لینگوئج ہے کیونکہ یہ پرابلم کی لینگوئج کے مقابلہ میں کمپیوٹر کی مشین کوڈ سے زیادہ مشابہت رکھتی ہے۔ اسمیں تیار کئے گئے پروگرام کو مشین لینگوئج میں تبدیل ہونے کیلئے ایک اسمبلر سے گزرنا پڑتاہے۔ اسمبلی لینگوئج میں مشین لینگوئج کے تمام آپریشن کوڈزکوالفاظ اور علامتوں سے جن کو نی مونک کوڈز کہتے ہیں بدل دئے جاتے ہیں
مثال کے طور پر Stop Process کیلئے آپریشن کوڈ (000 000) جبکہ نی مونک کوڈ(HLT) کو استعمال کیاجاتا ہے۔ اس طرحAdditionکیلئے آپریشن کوڈ (000 010) جبکہ نی مونک کوڈ (ADD) اورMultiplyآپریشن کوڈ (000 100) جبکہ نی مونک کوڈ(MUL) استعمال کیا جاتا ہے۔
ہائی لیول لینگوئجز (بیسک ، فورٹران ، کوبول ، پاسکل اور سی)
بیسک (BASIC):
بیسک((Beginners All-Purpose Symbolic Instruction Code) کامخفف ہے۔ یہ ابتدائی درجے کے پروگراموں کے لئے ڈیزائن کی گئی اور سب سے پہلے 1964 ء میں متعارف کرائی گئی۔ یہ لینگوئج انگریزی زبان سے کافی مشابہت رکھتی ہے۔ اوریہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اور سب سے آسانی سے سیکھی جانے والی ہائی لیول لینگوئج ہے اب تک اس کے مختلف ورژن پیش کئے جا چکے ہیں۔ انمیں جی ڈبلیو بیسک ، کوئیک بیسک، ٹربو بیسک اور وژوئل بیسک وغیرہ شامل ہیں۔
فورٹران (FORTRAN) :
فورٹران آئی بی ایم کمپیوٹرز کیلئے 1957ء میں بنائی گئی۔ یہ ریاضی ، سائنس اور انجینئرنگ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تیار کی گئی۔ یہ ایک مستند ہائی لیول لینگوئج ہے۔ کئی مرتبہ اس کی نظر ثانی کی گئی۔ اس کا ایک نظر ثانی شدہ نسخہ فورٹران 37 ہے جو کہ 1978 ء میں شائع کیا گیا۔ فورٹران اُن ابتدائی لینگوئجز میں سے ہے۔ جنہوں نے ماڈولر پروگرامنگ کا تصور متعارف کرایا۔
کوبول (COmmon Business Oriented Language):
ایک مستند ہائی لیول لینگوئج ہے جو کہ 1959 ء میں تیا ر کی گئی ۔ یہ جنرل ،کمرشل اور بزنس کے مقاصد کے لئے بنائی گئی۔ کوبول وہ ہائی لیول لینگوئج ہے جو کثیر تعداد کے ڈیٹا کو ہنڈل کرتی ہیں۔
پاسکل(PASCAL):
یہ ایک پروگرامنگ لینگوئج ہے۔ جس کا نام فرانسیسی حساب دان بیلز پاسکل (BlaisePascal) کے نام پر رکھا گیا ۔ یہ 1970ء میں سٹرکچرڈ پروگرامنگ کے تصور پر تیار کی گئی ۔ اور 1971ء میں اس کا استعمال شروع کیا گیا یہ بھی ایک ہائی لیول لینگوئج ہے جو کمپیوٹر سائنس میں بہت زیادہ مقبول ہے۔
سی (C) :
سی ایک پروگرامنگ لینگوئج کا پورا نام ہے۔ جس کو 1974 ء میں برین کارنیگن اور ڈینس ریچی نے تیا ر کیا۔ آپریٹنگ سسٹم لکھنے کے لیے یہ پروگرامز کی ایک دل پسند لینگوئج ہے۔ سی میں لکھے گئے پرورام تیز اور قابل عمل ہوتے ہیں۔یہ ایک لحاظ سے ہائی لیول اور اسمبلی لینگوئج کا امتزاج ہے۔اس لئے اسے مڈل لینگوئج بھی کہا جا سکتاہے۔ سی(C) لینگوئج کے مختلف ورژن ہیں مثلاً C , C+ , C++ , وغیرہ۔
لینگوئج پروسیسرز(Language Processors)
لینگوئج پروسیسر ایک ٹرانسلیشن سافٹ وئیر ہے۔ جس کے ذریعہ کمپیوٹر دی گئی ہدایات کو سمجھتا ہے۔ اور پھر ان کے مطابق کام کرتا ہے ۔چونکہ کمپیوٹر صرف مشین لینگوئج کو ہی سمجھ سکتا ہے۔ اور مشین کوڈ میں پروگرام لکھنا بہت مشکل ہے۔ اس لیے لینگوئج پروسیسر کا استعمال بہت ضروری ہے۔ تاکہ یہ اس لینگوئج کو مشین لینگوئج میں تبدیل کر دے۔
لینگوئج پروسیسریا ٹرانسلیشن سافٹ وئیر تین اقسام کے ہوتے ہیں۔
1 اسمبلر (Assemblers) یہ ایک سسٹم سافٹ وئیر ہے۔ جو کہ از خود اسمبلی لینگوئج کو اس کی متبادل بائنری مشین لینگوئج میں تبدیل کر دیتاہے۔
2 کمپائلر (Compiler) یہ بھی ایک سسٹم سافٹ وئیر ہے جو کہ از خود کسی ہائی لیول لینگوئج میں لکھے گئے پروگرام اس کے متوازی لو لیول مشین لینگوئج میں تبدیل کر دیتاہے۔ایک کمپائلر اس سورس پروگرام کا ترجمہ کر سکتاہے۔جس کیلئے وہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔
Source Pro > Compiler > Object Program > CPU for Execution > Output Result.
3 انٹر پریٹر (Interpreter) انٹر پریٹر ایک دوسرے قسم کا مترجم ہے۔ جو کہ ہائی لیول لینگوئج میں لکھے ہوئے پروگرام کے ہر بیان کو مشین کوڈ میں تبدیل کر دیتاہے۔ اور اگلے بیان کے ترجمہ سے پہلے اس پر عمل درآمد کر لیتاہے۔ اسی وجہ سے یہ کمپائلر سے مختلف ہے۔
Source Statement> Inerprerer> Machine Co
Comments
Post a Comment