ڈیٹا اور اس کی اقسام



ڈیٹا (Data) اور اس کی مختلف اقسام

حقائق (Facts) ،تصورات، ہدایات اور اشکال (Figures) کے مجموعے کو ڈیٹا کہتے ہیں۔باالفاظ دیگر وہ سگنلز جن کے ساتھ کمپیوٹر کام کرتا ہے ڈیٹا کہلاتا ہے۔یعنی حروف ، اعداد ا اور علامتوں کے مجموعے کوڈیٹا کہتے ہیں۔

مثلاً طلباء کا ریکارڈ ، اساتذا کا ریکارڈ میٹرک کا نتیجہ وغیرہ ۔ جب ڈیٹا کو موزوں طریقے سے ترتیب دیا جائے تو انفارمیشن حاصل ہوتی ہے۔

ڈیٹا کی اقسام

ڈیٹاکو مندرجہ ذیل تین اقسام میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

1 عددی ڈیٹا یا نومیرک ڈیٹا (Nomeric Data) نومیرک ڈیٹا صرف اعداد پر مشتمل ہوتے ہیں۔ مثلاً 14.5 , 16 , 3.75 وغیرہ۔ نومیرک ڈیٹا کے دو اقسام ہوتی ہیں ۔ انٹیجرڈیٹا (Integer Data) اور ریئل ڈیٹا (Real Data) انٹیجرڈیٹا میں صفر سمت تمام مثبت اور منفی مکمل اعداد جب کہ ریئل ڈیٹا میں تمام کسور اور صحیح اعداد شامل ہوتے ہیں۔

2 الفابیٹک ڈیٹا (Alphabet
الفابیٹک ڈیٹا میں حروف تہجی کے حروف شامل ہوتے ہیں۔ مثلاً Eeasy Ustaad ، پاکستان وغیرہ۔

3 الفا نومیرک ڈیٹا (Alphanumeric Data) الفانومیرک ڈیٹا میں اعداد اور حروف تہجی کے تمام حروف بمعہ سپیشل کریکٹر جیسے % ، ؟ ، # * وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔مثلاً F-16 ‘ PK 345 ‘ 4A ‘ 14 August وغیرہ۔

Comments