کمپیوٹر میموری



کمپیوٹر سٹوریج (کمپیوٹر میموری)

کمپیوٹر سٹوریج جس کو کمپیوٹر میموری بھی کہا جاتاہے اصل میں ایک الیکٹرانک فائل ہوتی ہے جس میں کہ ہدایات اور ڈیٹا وقت ضرورت تک کیلئے محفوظ کر دیئے جاتے ہیں ۔ کمپیوٹر سٹوریج کو دو کلاسز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ مین سٹوریج یا مین میموری اور سکنڈری سٹوریج یا سکنڈری میموری ۔

مین میموری او ر سیکنڈری میموری

1 مین میموری (Main Memory) : مین میموری کمپیوٹر کی پرائمری سٹوریج ہے جس تک CPU کو براہ راست رسائی حاصل رہتی ہے۔ مین میموری ان پٹ یونٹ سے ڈیٹا اور ہدایات وصول کرتی ہے۔ اور CPU کے دوسرے حصوں سے ڈیٹا کا تبادلہ کرتی ہے اور انکو ہدایات مہیا کرتی ہے۔سٹوریج کی مختلف قسمیں دستیاب ہیں جن میں RAM , ROM , PRUM , EPRUM , EAPRUM شامل ہیں۔

2 سیکنڈری میموری (Secondary Memory) : سیکنڈری میموری ی کو معاون سٹوریج بھی کہتے ہیں۔ یہ مین سٹوریج کی گنجائش کو بڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہییہ میموری معلومات کی ایک بڑی مقدار سٹور کر لیتی ہے۔ اس کو آگزیلری یا ماس سٹوریج بھی کہتے ہیں۔مقناطیسی ڈسک ،مقناطیسی ٹیپ اسکی مثالیں ہے۔ سیکنڈری سٹوریج کی دو اقسام ہیں۔ سیقوئینشل ایکسیس اور ڈائرکٹ ایکسیس ۔

Comments

Popular posts from this blog

میموری اور اس کی اقسام