میموری یونٹ



میموری یونٹ

1 ان پُٹ یونٹ (Input Unit) : ایسے آلات جس کے ذریعے سے ہم کمپیوٹر کو ڈیٹا یا معلومات فراہم کرتے ہیں ان پُٹ یونٹ کہلاتا ہے۔
مثلاکی بورڈ ‘ ماؤس ‘ جوئے سٹک ‘ لائٹ پین ‘ سکینر ‘ سکنڈری سٹوریج ڈیوائسز جیسے فلاپی ڈسک و میگنٹک ٹیپس اور مائیک وغیرہ۔ ان پٹ یونٹ یوزر اور مشین کے درمیان انٹرفیس کا کا م کرتاہے۔

2 آؤٹ پُٹ یونٹ (Output Unit) : یہ بھی ان پٹ یونٹ کی طرح یوزر اور مشین کے درمیان انٹر فیس مہیا کرتا ہے۔ اور یہ سی پی یو سےبائنری بیٹس کی صورت میں ڈیٹا حاصل کرتا ہے۔ اور گرافیکل ‘ آڈیو اور ویژول کی صورت میں منتقل کر کے یوزر کوڈسپلے کرتاہے۔
مختصر یہ کہ کمپیوٹر کے ساتھ استعمال ہونے والے بیرونی آلات جن کی مدد سے انفارمیشن یا نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ آؤٹ پُٹ یونٹ کہلاتا ہے۔ مثلاً مانیٹر ‘ پرنٹرز ‘ پلا ٹرز ‘ سپیکر ‘ سی ڈیز ‘ فلاپی ڈرائیوز اور ہارڈڈسک وغیرہ۔

3 سنٹرل پروسیسنگ یونٹ(CPU) : سنٹرل پروسیسنگ یونٹ(CPUU) کمپیوٹر کے میموری سسٹم یونٹ کے اندرونی حصہ میں نصب ہوتاہے۔ یہ کمپیوٹر کا دماغ ہوتاہے۔ یہ سسٹم کے اندر ہونے والے تمام حسابی ‘ اینالیٹیکل اور لاجیکل فنکشنز کی تکمیل کرتاہے ان کو تین اہم حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ 1 ارتھ میٹک اینڈ لاج یونٹ 2 کنٹرول یونٹ 3 مین میموری (Main Memory)

4 مین میموری یونٹ: مین میموری کمپیوٹر کی پرائمری سٹوریج یا (Auxiliary) سٹوریج ہے جس تک CPU کو براہ راست رسائی حاصل رہتی ہے۔ مین میموری ان پٹ یونٹ سے ڈیٹا اور ہدایات وصول کرتی ہے۔ اور CPU کے دوسرے حصوں سے ڈیٹا کا تبادلہ کرتی ہے اور انکو ہدایات مہیا کرتی ہے۔سٹوریج کی مختلف قسمیں دستیاب ہیں جن میں RAM , DRAM , SRAM , ROM , PROM , , MROM , EPROM , EEPROM شامل ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

میموری اور اس کی اقسام