کمپیوٹر کی اہمیت و ضرورت:

کمپیوٹر کی اہمیت و ضرورت:      

            کمپیوٹر کے  اگر لفظی معنی کیے  جائیں  تو اس کا مطلب ہے  حساب کرنے  والی مشین( حساب کنندہ) لیکن زمانۂ حال میں اس کی یہ تعریف اس کی افادیت کا احاطہ نہیں  کرتی کیوں  کہ آج کمپیوٹر صرف ایک حسابی مشین نہیں  ہے  آج ہر شعبہ میں  کمپیوٹر کی بڑی اہمیت ہے  چاہے  وہ تعلیم ہو، کھیل تفریح ہو،مواصلات یا سفر ہو، کوئی انڈسٹری ہویا ہسپتال ہو۔ کمپیوٹر کی تاریخ بہت پرانی ہے  لیکن بجلی سے  چلنے  والا کمپیوٹر بیسویں  صدی کی ایجاد ہے ، اپنی ایجاد کے  اوائل میں  کمپیوٹر مخصوص کام ہی کرتا تھا اور اس میں  بہت تھوڑے  مواد کو محفوظ کیا جاسکتا تھالیکن وقت گزرنے  کے  ساتھ ساتھ کمپیوٹرنے  اتنی ترقی کی کہ اب اس میں  اتنی معلومات اور یاد اشت کو محفوظ کرنے  کی صلاحیت ہو تی ہے  جس کو محفوظ کرنے  کے  لیے  کئی لائبریریاں  درکار ہوں ۔ کمپیوٹر سے  انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں  بہت آسانیاں  اور سہولتیں  پیدا ہو گئی ہیں   جن کاموں  کے  لیے  لمبی قطاریں  بنا کر کر گھنٹوں  انتظار کرنا پڑتا تھا اب وہ کام چند منٹوں  میں  ہو جاتے  ہیں، دنیا بھر میں  ترقی یافتہ ممالک زندگی کے  ہر شعبے  میں  کمپیوٹر کا استعمال بڑھاتے  چلے  جا رہے  ہیں  تاکہ ہر قسم  کے  معاملات اور مسائل کو کم وقت میں  حل کیا جا سکے۔   سائنس اور ٹیکنالوجی کے  تعلق سے  حاصل ہونے  والی ایجادات نے  انسانی معاشرے  میں  ایک انقلاب پیدا کر دیا ہے   اس لیے  اگر اس صدی کو کمپیوٹر کی صدی کہا جائے  تو بے  جا نہ ہو گا۔ اس وقت کمپیوٹر کی اہمیت اور ضرورت سے  انکار نہیں  کیا جاسکتا۔ کمپیوٹر ہر عمراورہرطبقے  کے  لوگوں  کی ضروریات پوری کرتانظرآتا ہے  کہیں  یہ بچوں  کو گیمز کے  ذریعے  تفریح مہیا کرتا ہے ، کہیں  یہ اسکول، کالجز اور جامعات کے  طلباء کی تعلیمی ضروریات کو پوار کرتا ہے  تو کہیں  یہ بڑے  بڑے  سائنسدانوں ، ڈاکٹرز اور انجینئرز کی مشکلات ان کی تجربہ گا ہوں  میں  حل کرتا ہوا نظر آتا ہے  یہ بغیر کسی غلطی کے  تمام کام یکساں  رفتارسے  کرتا ہے  تھکتا بالکل نہیں  نہ کبھی پریشان ہوتا ہے  اس کی یاداشت اتنی تیز اور اچھی ہوتی ہے  کہ کافی عرصہ گزرجانے  کے  بعد بھی ہماری بتائی ہوئی باتوں  کو یاد رکھتا ہے۔ اس کی ضرورت و اہمیت کے  پیشِ نظر وہ لوگ بھی اس کی افادیت کے  قائل ہو چکے  ہیں  جو اسے  وقت کاضیاع یا صرف کھیل تفریح کا ذریعہ ہی سمجھتے  تھے ۔  

Comments