کمپیوٹر کی اقسام



کمپیوٹر کی اقسام

کمپیوٹر کے مندرجہ ذیل تین اقسام ہیں۔ اینالاگ کمپیوٹر، ڈیجیٹل کمپیوٹر، ہائی بریڈکمپیوٹر

اینالاگ کمپیوٹر (Aanlog Computer) اینالاگ کمپیوٹر پہلا کمپیوٹر ہے۔ جس نے جدید ڈیجیٹل کمپیوٹرکی راہیں ہموار کی۔ اینالاگ کمپیوٹر ڈیٹا کو لہروں کی صورت میں حاصل کرتا ہے۔ اینالاگ ڈیٹا فاصلہ ،سپیڈ ، دباؤ ، ٹمپریچر ، مائع یا گیس کے بہاؤ کی شرح ، کرنٹ، وولٹیج اور طبعی مقداروں کی شدت پر مشتمل ہوتاہے۔ انالاگ کمپیوٹر انجینئرنگ اور سائنسی تحقیق کیلئے زیادہ تر استعمال کئے جاتے ہیں۔ یہ کمپیوٹر بہت تیز ہوتے ہیں۔

ڈیجیٹل کمپیوٹر (Digital Computer ) ڈیجیٹل کمپیوٹر اعداد ، حروف اور اسپیشل علامات کے ذرئعے کام کرتے ہیں۔ یعنی ڈیجیٹل کمپیوٹرکو ڈیٹا ہندسوں کی شکل میں مہیا کیا جاتا ہے۔ جدید ڈیجیٹل کمپیوٹر بہت سے سائزوں اور مختلف شکلوں میں دستیاب ہیں۔ عام طور پر سکولوں، کالجوں ، یونیورسٹیوں، دفاتر اور گھروں میں ڈیجیٹل کمپیوٹراستعمال کئے جاتے ہیں۔ ڈیجیٹل کمپیوٹر میں بہت بڑی مقدار میں ڈیٹا اور معلومات کوسٹور کیا جاسکتاہیں۔ ڈیجیٹل کمپیوٹر کا تجزیہ بہت درست ہوتاہے۔

ہائی بریڈکمپیوٹر (Hybrid Computer) اینالاگ کمپیوٹر کی تیز رفتاری اور ڈیجیٹل کمپیوٹرکی سٹوریج اور درستگی کو یکجا کر کے ایک بہترین خصوصیت والا کمپیوٹر تیار کیا گیا ہے۔ جسے ہائی بریڈکمپیو کہا جاتا ہے یہ کمپیو ٹر ہسپتالوں میں میڈیکل تفتیش کیلئے ، فضائی جہازوں ، میزائلوں اور فوجی نوعیت کے اسلحہ جات وغیرہ میں استعمال ہوتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

میموری اور اس کی اقسام