وائرس



وائرس

وائرس کیا ہے؟ یہ کیا کرتا ہے۔ اس کی کتنی اقسام ہیں۔

وائرس (Virus) -: وائرس سے مراد ایسا پروگرام ہے۔ جو از خود ایک فائل میں ، ایک سب ڈائریکٹری سے دوسرے سب ڈائریکٹری میں اور ایک سسٹم سے دوسرے سسٹم میں کاپی ہونے اور خرابی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وائرس ڈسک پر چھپا رہتا ہے۔ جب آپ ڈسک پر کام کرتے ہیں۔ تو وائرس پروگرام متحرک ہو جاتا ہے۔ اور کمپیوٹر کو متاثر کرنا شروع کر دیتا ہے۔

سب سے پہلا وائرس پروگرا م فریڈ کوہن نے 1983میں لکھا تھا ۔ اور صرف چھ سال کے عرصے میں ہی یعنی 1990 تک وائرس خطرناک وبا کی شکل میں پھیل گیا۔

وائرس کیسے پھیلتا ہے۔ اور کیا کرتا ہے؟

وائرس زیاد ہ تر فلاپی کے ذریعے ، نیٹ ورک کے ذریعے ، ایک ہارڈ ڈسک کا دوسرے ہارڈڈسک کے ساتھ کمپیوٹر کے ان ہونے پر اور انٹرنیٹ کے ذریعے پھیل کر کمپیوٹر کو متاثر کر سکتا ہے۔ جب وائرس متحرک ہوتاہے۔ تو یہ کئی طرح کی خرابی پیدا کرتا ہے۔

بعض قسم کے وائرس ڈسک کو فارمیٹ کر دیتے ہیں۔ بعض وائرس فائلوں کو خراب کر دیتے ہیں یا ختم کر دیتے ہیں۔ جب کہ بعض وائرس ہارڈ ڈسک کی حصے(Partitions) کو اُڑا دیتے ہیں۔یعنی ختم کر دیتے ہیں۔

وائرس کی اقسام

وائرس کی بہت سی اقسام ہیں مثلاً مائیکرو وائرس ، Devolving وائرس ، بوٹ سیکٹر وائرس ، TSR و Non TSR وائرس ، Companion وائرس ، Overwriting وائرس اور Multipartite وائرس وغیرہ ان میں اہم ترین اور سب سے بڑی وائرس مندرجہ ذیل دو اقسام کے ہیں۔

فائل وائرس (File Infector) یہ عام قسم کا وائرس ہے۔ یہ پروگرام فائلوں کے کوڈ کے ساتھ وائرس کا اضافہ کر دیتاہے۔ اس لئے جب متاثرہ پروگرام چلایا جاتا ہے تو دوسری پروگرام فا ئلیں بھی متاثر ہو جاتی ہیں۔
بوٹ سیکٹر وائرس (Boot-Sector Virus) یہ وائرس ڈسک کے بوٹ سیکٹر سے جڑ جاتا ہے۔ بوٹ سیکٹر ڈسک کا وہ حصہ ہے۔ جس پر ابتدائی ہدایات اورفائلوں کے بارے میں ابتدائی معلومات درج ہوتی ہے۔اس قسم کے وائرس انتہائی خطرناک ہوتے ہیں۔
اینٹی وائرس پروگرام

ایک اینٹی وائرس پروگرام کمپیوٹر پر وائرس کا سراغ لگانے او ر اسے ختم کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔مارکیٹ میں مختلف قسم کے اینٹی وائرس پروگرام استعمال کئے جا رہے ہیں مثلاً نورٹران ، پی سی سیلین ، اے وی جی اور مِکیفے وغیرہ۔

آئے دن نت نئے وائرس سامنے آتے رہتے ہیں اس لئے ا ینٹی وائرس بنانے والی کمپنیاں نئے اینٹی وائرس پروگرام بھی اپنے گاہکوں کو مہیا کرتی رہتی ہیں۔

Comments