ڈیٹا کی پیمائش کی اکائیاں



ڈیٹا کی پیمائش کی اکائیاں

بٹ (Bit) تمام کمپیوٹر ہندسوں کے ثنائی نظام کے تحت کام کرتے ہیں۔ وہ ایک یا صفر کی شکل میں ڈیٹا پراسیس کرتے ہیں۔ صفر اور ایک میں سے ہر ایک کو بٹ(Bit) کہاجاتا ہے۔ جو بائنری ڈجٹ (Binary digit) کے الفاظ سے اخذ کیاگیا ہے۔
بائٹ (Byte) آٹھ بیٹس(8 Bitss) پر مشتمل اکائی کو بائٹ کہتے ہیں۔اور بائٹ ایک کریکٹر یا حرف ہوتاہے۔
نبل (Nibble) چار بیٹس(4 Bitss) کی ترتیب یا سیکونس کو نبل کہتے ہیں۔
کلو بائٹ (Kilobyte) -: کمپیوٹر کی اصطلاح میں کلو سے مراد دو کی طاقت ( 210) یا 1024 ہے۔ ایک کلو بائٹ1024 بائٹس پر مشتمل ہوتا ہے۔
میگا بائٹ (Megabyte) ایک میگا بائٹ 10244 کلو بائٹس کے برابر ہو تا ہے۔
گیگا بائٹ-:(Gigabyte) ایک گیگا بائٹ 10244 میگا بائٹس کے برابر ہوتاہے۔ -:7 ٹیرا بائٹ-:(Tara byte) ایک ٹیرا بائٹ 1024 گیگا بائٹس کے برابر ہوتاہے۔
پیمائش کی ان اکائیوں کو ٹیبل کی صورت میں مختصر طور پر یوں بیان کیا جاسکتا ہے۔
آٹھ بِٹس (8 Bits ) = ایک بائٹ ( 1 Byte )
1024 بائٹس (1024 Bytes) = ایک کلو بائٹ (1 KB)
1024 کلو بائٹس (1024 KB ) = ایک میگا بائٹ ( 1 MB)
1024 میگا بائٹس (1024 MB ) = ایک گیگا بائٹ ( 1 GB )
1024 گیگا بائٹس (1024 GB ) = ایک ٹیر ا بائٹ ( 1 TB)

Comments