مین میموری (ابتدائی میموری ) اور اس کی مختلف اقسام مین میموری (Main Memory) : مین میموری کمپیوٹر کی پرائمری سٹوریج ہے جس تک CPU کو براہ راست رسائی حاصل رہتی ہے۔ پرائمری میموری میں وہ ڈیٹا اور پروگرام موجود ہوتے ہیں جو کہ زیراستعمال ہوں۔ تما م کمپیوٹروں میں یہ میموری موجود ہوتی ہے۔یہ ڈیٹا محفوظ کرنے کے کئی چھوٹے چھوٹے خانوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ ان میں سے ہر ایک خانہ مخصوص تعداد میں بٹس(Bits) محفوظ کر سکتا ہے۔ مین میموری ان پٹ یونٹ سے ڈیٹا اور ہدایات وصول کرتی ہے۔ اور CPU کے دوسرے حصوں سے ڈیٹا کا تبادلہ کرتی ہے اور انکو ہدایات مہیا کرتی ہے۔ مین میموری کے چند اقسام کا ذکرمختصر طور پر کچھ یوں کیا جاسکتا ہے۔ (1) ریم (RAM): ریم (RAM) -: RAM (Random Access Memory) کا مخفف ہے ۔یہ کمپیوٹر کی عارضی میموری ہوتی ہے۔جب کمپیو ٹر آن ہو ۔تو ہدایات یا ڈیٹا کو سٹور کرنے کیلئے یہ میموری استعمال کیا جاتاہے اور جب کمپیوٹر آف کر دیا جاتا ہے تو اسمیں سٹور شدہ تمام معلومات ختم ہو جاتی ہے۔ریم کو وولاٹائل (Volatile) میموری بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ کمپیوٹر کے آف ہوتے ہی اس میں اسٹور شدہ ڈیٹا غائب ہو جاتا ہے۔ریم ک...
Comments
Post a Comment