پریٹنگ سسٹم اور اس کی اقسام



آپریٹنگ سسٹم اور اس کی اقسام

آپریٹنگ سسٹم خاص قسم کے پروگراموں کا سیٹ ہوتا ہے جو کہ کمپیوٹر کے استعمال کو آسان بناتا ہے، کمپیوٹر کی تمام افعال کی نگرانی کرتاہے اور استعمال کنندہ (User) کی ضرورت کو مؤثر بناتا ہے۔

مختصر یہ کہ آپریٹنگ سسٹم کمپیوٹر اور یوزر کے درمیان تعلق اور انٹر فیس کا نام ہے۔جسے کنٹرول پروگرام کہتے ہیں۔جو کہ تمام وقت کمپیوٹر کی میموری (RAM) میں موجود ہوتا ہے۔اور جیسے ہی کمپیوٹرآن(ON) کیا جاتا ہے۔ آپریٹنگ سسٹم لوڈ ہو جاتا ہے اور اپنا کام شروع کرتاہے۔

آپریٹنگ سسٹم مشین تک رسائی کو کنٹرول کرتاہے۔ یہ انٹرنل میموری میں ڈیٹا اور معلومات کا انتطام کرتا ہے۔ اور دوسرے سوفٹ ویئر پروگرام چلانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ آپریٹنگ سسٹم کی اقسام مندرجہ ذیل ہیں : سنگل یوزر آپریٹنگ سسٹم ، ملٹی یوزر آپریٹنگ سسٹم

سنگل یوزر آپریٹنگ سسٹم (Single User Operating System)

ایسا سسٹم جسکو صرف ایک یوزر ایک ہی وقت میں کنٹرول کر سکے سنگل یوزر آپریٹنگ سسٹم کہلاتا ہے۔ یہ سسٹم ذاتی یا مائیکرو کمپیوٹر پر استعمال ہوتاہے۔ اور انفرادی مشینوں پر لگا ہوتا ہے۔چند اہم سنگل یوزر آپریٹنگ سسٹم یہ ہیں:MSDOS ، PCDOS ، OS/2 اور Windows

ملٹی یوزر آپریٹنگ سسٹم (Single User Operating System)

یہ سسٹم بڑے کمپیوٹر سسٹم پر کمرشل، سائنٹفیک اور انجینئرنگ ڈیٹا پروسینگ کے لئے استعمال ہوتے ہیں ایک آپریٹنگ سسٹم ملٹی پروگرامنگ ، ملٹی پروسینگ اور تائم شیئرنگ صلاحیتوں کی بناء پر کمپیوٹر سسٹم کی طاقت کو بڑھاتا ہے۔

چند اہم ملٹی یوزر آپریٹنگ سسٹم یہ ہیں :UNIX / ZENIX ، LAN ، WAN ، Windows NT

Comments