ہارڈ کاپی اور سافٹ کاپی میں فرق



ہارڈ کاپی اور سافٹ کاپی میں فرق

کمپیوٹر سے حاصل ہونے والا آؤٹ پُٹ دو شکلوں میں ہوتا ہے، یعنی سافٹ کاپی اور ہارڈ کاپی کی شکل میں۔
سافٹ کاپی (Soft Copy) سافٹ کاپی سے مراد ہے آؤٹ پٹ کی ایسی شکل ہے جسے چھو ا نہیں جا سکتا۔ اس سے مراد ہے کہ آؤٹ پٹ غیر مادی شکل میں ہے۔ کمپیوٹر کی سکرین پر جو ہم آؤٹ پٹ دیکھتے ہیں اسے سافٹ کاپی کہتے ہیں۔ اس طرح کمپیوٹر سے آواز کی شکل میں جو آؤٹ پٹ حاصل ہوتا ہے اسے بھی سافٹ کاپی کہتے ہیں۔

ہارڈ کاپی (Hard Copy) ہارڈ کاپی سے مراد کمپیوٹر سے حاصل ہونے والا ایسا آؤٹ پٹ ہے جسے مادی شکل میں دیکھا جا سکے۔ چھوا جا سکے۔ کمپیوٹر میں پرنٹر کے ذریعے کاغذ پر حاصل ہونے والا آؤٹ پٹ ہارڈ کاپی کہلاتا ہے۔ ہارڈ کاپی حاصل کرنے کے لئے ہم پرنٹر اور پلاٹر وغیرہ استعمال کرتے ہیں

Comments