ڈاس DOS کیا ہے
ڈاس (DOS) کیا ہے ؟ ڈاس کے انٹرنل اور ایکسٹرنل کمانڈز
مائیکرو کمپیوٹرز میں استعمال ہونے والا سنگل یوزر آپریٹنگ سسٹم ڈاس کہلاتاہے جو ڈسک آپریٹنگ سسٹم کا محفف ہے۔ ڈاس ان پٹ اور آؤٹ پٹ کے طریقوں کو کنٹرول کرتا ہے۔ اور یوزر کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ پروگرام کو لوڈ کر سکے اور چلا سکے ڈاس مائیکرو کمپیوٹر کی تاریخ میں انتہائی کامیاب آپریٹنگ سسٹم ہے۔
چونکہ نئے امپرووڈ(Improved) مائیکرو پروسیسر ڈویلپ ہو گئے ہیں لہذا آپریٹنگ سسٹم بھی اپ ڈیٹ ہو گیے ہیں۔اور ڈاس کے مختلف ورژن بھی بنائے گئے ہیں۔ مثلاًMS-DOS 3.0 ، MS-DOS 3.1 ، MS-DOS 4.0 ، PC-DOS 5.0 ، اور انتہائی نئی ورژن DOS 7.0 اور DOS 8.0 ہیں۔
MS-DOS اور PC-DOS کی پرانی ورزن کمانڈز تھیں جس کی دو اقسام ہیں۔ انٹرنل کمانڈز اور ایکسٹرنل کمانڈز
1 انٹرنل یا اندرونی کمانڈز (Internal Commands) جب ہم کمپیوٹر چلاتے ہیں تو ڈاس اندرونی کمانڈز فائل میں ذخیرہ ہوتی ہیں جسے ڈائریکٹری کی سیٹنگ میں کبھی نہیں دیکھ سکتے ۔جو کہ بووٹ اپ پروسیس کے دوران خود بخود میموری پر لوڈ ہوتی ہے۔ یہ کمانڈز ہمیشہ ریم میں موجود ہوتی ہیں۔ ڈاس کے انٹرنل کمانڈز مندرجہ ذیل ہیں۔
CLS , DIR , DIR Switches , DATE , TIME , COPY CON , TYPE , REN , DEL/ERASE , MD/MKDIR , CD/CHDIR , RD/RMDIR , COPY , VER , VOL , REM , PROMPT,PATH
2 ایکسٹرنل یا بیرونی کمانڈز (External Commands) بیشتر ڈاس کمانڈز جو کے عام طور پر اکثر استعمال نہیں ہوتیں سوائے سپیشل عوامل کے بیرونی کمانڈز کہلاتی ہیں۔یہ کمانڈز یوزر کو ڈاس فائل کے انتظامات اور میموری کی سہولیات تک رسائی دیتے ہیں۔
کچھ بیرونی ڈاس کمانڈز مندرجہ ذیل ہیں: CHKDSK , COMP, DISKCOPY, DELTREE,EDIT,FORMAT, PRINT,SORT, LABEL,XCOPY
Comments
Post a Comment