ونڈوز (Windows) کیا ہے؟



ونڈوز (Windows) کیا ہے؟

مائیکروسافٹ کمپنی نے 1985 ء میں ونڈوز آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا۔ پہلی بار ونڈوز تھری میں ماؤس اور مختلف مینوز پر مشتمل کمانڈز کی سہولت مہیا کی گئی ۔ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کمپیوٹر اور یوزر کے درمیان تعلق اور انٹر فیس کا نام ہے۔

یہ پوائنٹنگ ڈیوائس مثلاً ماؤس ، گرافک ٹیبلٹس اور لائٹ پین وغیرہکی استعمال کی وجہ سے ٹھیک آسان اور تفریح سے بھر پور کمپیوٹر آپریٹ کرنے کا موحول مہیا کرتا ہے۔ایم ایس ڈاس ایک مکمل کمانڈ انٹر فیس آپریٹنگ سسٹم ہے ۔ اور ونڈوز ایک (Graphical User Interface) GUI آپریٹنگ سسٹم ہے۔

مطلب یہ کہ ونڈوز میں یوزر کمانڈ کو گرافکس (تصاویر) کی صورت میں سلیکٹ کرتا ہے۔ اور اس میں ہم مختلف کام سرانجام دے سکتے ہیں۔ مثلاً ڈیٹا داخل کرنا ، ویڈیو چلانا ، پروگرام ران کرنا ، لکھائی کے سٹائل تبدیل کرنا ، لائنوں کو نمبر لگانا اور سپیلنگ چیک کرنا وغیرہ ۔ یہی وجہ ہے کہ ونڈوز نے یوزر کے کام کو انتہائی آسان بنادیا ہے۔

اس کو ونڈوز اس لئے کہا جاتا ہے۔ کہ یہ ہر کمانڈ یعنی پروگرا م کو ایک علیحدہ ونڈو میں کھولتا ہے۔اور اس میں ہم ایک سے زیادہ پروگراموں کو چلاسکتے ہیں۔ مثلاً ایک طرف ہم ایم ایس ورڈ میں خط یا درخواست وغیرہ لکھ رہے ہے۔اور دوسری طرف ان پیج میں اردو کا کام یا گانا سُن رہے ہے۔جب کہ ڈاس میں ہم صرف ایک کام کر سکتے ہے۔

مائیکرو سافٹ نے 1990 سے اب تک ونڈوز کے مختلف ورژن متعار ف کرائے ہیں۔ جس میں ونڈوز 3 ، ونڈوز 95 ، ونڈوز98 ، ونڈوز این ٹی(NT) ، ونڈو می(ME) ، ونڈوز2000 اور ونڈو ز ایکس پی (XP) شامل ہیں۔ونڈوز کے ان تما م ورژن میں سب سے اہم ونڈوز این ٹی ہے۔ جس میں ڈاس (DOS) اور یونیکس (UNIX) کے استعمال کی بھی سہولت ہے۔اسے زیادہ تر کمپیوٹر نیٹ ورکس کے لئے استعمال کیاجاتا ہے۔اس لئے اسے (Client/Server) آپریٹنگ سسٹم بھی کہا جاتا ہے۔

Comments